بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں چھٹی جماعت کی طالبہ نے ٹیچر کے رویے سے تنگ آکر اسکول کی چوتھی منزل سے مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک نجی اسکول میں چھٹی جماعت کی طالبہ امائرا چوتھی منزل سے گرنے کے بعد جان سے ہاتھ دھو بیٹھی، ابتدائی طور پر یہ واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے۔
بھارت: بیوی کے تشدد سے تنگ آکر شوہر نے خودکشی کرلی
پیٹر نے اپنے والد کے نام نوٹ میں لکھا کہ
حکام نے اسکول کے احاطے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کر کے واقعے سے متعلقہ شواہد کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق طالبہ امائرا اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھی، جو اسکول کی چوتھی منزل سے گرنے کے بعد شدید زخمی ہوگئی تھی، جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
اس معاملے پر جوائنٹ پیرنٹس ایسوسی ایشن کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ یہ خودکشی کا معاملہ ہے اور طالبہ ایک ٹیچر کے رویے سے پریشان تھی۔
بھارت: والی بال کوچ کے ہراساں کرنے پر 19 سالہ طالبہ نے خودکشی کرلی
رپورٹ کے مطابق گرلز کالج میں کوچ امباجی نے ماؤلیکا پر غیر مناسب دباؤ ڈالا اور اسے اپنی محبت کیلئے مجبور کرنے کی کوشش کی، شدید ذہنی دباؤ کے باعث لڑکی نے اپنی جان لے لی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی طلبہ سے بات کی ہے، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ لڑکی ایک ٹیچر کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر چوتھی منزل سے کود گئی، تاہم اسکول انتظامیہ نے جائے وقوعہ کو صاف کرکے شواہد مٹانے کی کوشش کی ہے۔
دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ امائرا کی موت کی اصل وجہ تفتیش کے بعد ہی سامنے آئے گی، فارنزک ماہرین کو جائے وقوعہ پر طلب کرلیا گیا تاکہ شواہد اکٹھے کیے جا سکیں، جبکہ طالبہ کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے، جہاں لڑکی کے والدین اور اہل خانہ بھی موجود ہیں۔