|
|
فوٹو: بھارتی میڈیا
بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ایک مندر میں بھگدڑ کے دوران کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل تھے، واقعے میں 13 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔
حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ مذہبی تقریب موقع پر غیر معمولی ہجوم کے باعث پیش آیا۔
حکام کے مطابق بھگدڑ کا واقعہ صبح تقریباً ساڑھے گیارہ بجے وینکٹیشور مندر میں پیش آیا، ریسکیو آپریشن جاری ہے اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
- بھارتی سیاستدان و اداکار تھلاپتی وجے کی ریلی میں بھگدڑ، 40 سے زائد افراد ہلاک
- بھارت، مندر میں بھگدڑ مچنے سے 6 افراد کچل کر ہلاک، 10 زخمی
واضح رہے کہ سری وینکٹیشورا سوامی مندر ایک نجی مندر ہے جو صرف چار ماہ قبل افتتاح ہوا تھا اور یہ محکمہ اوقاف کے ماتحت نہیں۔
اطلاعات کے مطابق اجتماع کے لیے حکومت سے کوئی پیشگی اجازت نہیں لی گئی تھی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مندر کا احاطہ، جہاں عقیدت مند جمع تھے، تاحال زیر تعمیر تھا جبکہ داخلے اور اخراج کا راستہ ایک ہی ہونے کے باعث صورتِ حال سنگین ہوگئی۔ اسٹیل کی ریلنگ گرنے سے بھگدڑ مزید بڑھ گئی۔ |
|