找回密码
 立即注册
搜索
查看: 803|回复: 0

سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے بچن نے 52بہاریں دیکھ لیں

[复制链接]

1万

主题

0

回帖

5万

积分

论坛元老

积分
53758
发表于 2025-11-3 20:04:20 | 显示全部楼层 |阅读模式
  فوٹو بشکریہ انسٹاگرام  

خوبرو بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن آج اپنی 52 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

مِس ورلڈ 1994ء کا تاج اپنے سر پر سجانے سے لے کر عالمی ریڈ کارپٹس تک، ایشوریا کی خوبصورتی اور پُراعتماد انداز نے ہمیشہ سب کو متاثر کیا ہے لیکن یہ روشن، تازہ اور بے داغ چہرہ آخر کیسے برقرار رہتا ہے؟ اس کا جواب خود ایشوریا نے ایک حالیہ انٹرویو میں دیا ہے۔

بین الااقوامی جریدے سے گفتگو کرتے ہوئے ایشوریا نے بتایا کہ اِن کی زندگی عام لوگوں سے کہیں زیادہ مصروف ہے، انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ دنیا والوں کے لیے دن 24 گھنٹوں کا ہوتا ہے مگر مجھے 48 گھنٹوں کو 24 میں سمیٹنا پڑتا ہے۔








ایشوریا رائے کا کہنا تھا کہ بطور اداکارہ، کاروباری خاتون، ایک ماں اور عالمی سفیر ہونے کے باوجود میں صبح 5:30 بجے سے اپنا دن شروع کر دیتی ہوں۔

ایشوریا رائے بچن نے اعتراف کیا کہ اِن کی ’بیوٹی روٹین‘ نہ پیچیدہ ہے اور نہ ہی مہنگی۔

وہ کہتی ہیں ہم خواتین سارا دن مختلف کردار نبھاتی ہیں، ایسے میں کسی طویل اسکن کیئر روٹین کا وقت نہیں ہوتا، سب سے آسان اور مؤثر چیز ہے صفائی اور ہائیڈریشن، صاف رہیں، پانی پئیں اور باقی سب خود ہی ٹھیک ہو جاتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جِلد کی نمی برقرار رکھنا میری روزمرہ کی عادت ہے جس کی شروعات میں نے فلمی کیریئر کے ابتدائی دنوں میں ہی شروع کر دی تھی۔

اداکارہ کے مطابق اپنی جِلد کو موئسچرائز کرنا اِن کے لیے فطری عمل ہے، چاہے شوٹنگ ہو یا گھر پر معمول کا دن، وہ صبح اور رات کو جِلد کو لازماً موئسچرائز کرتی ہیں، یہ اِن کی جِلد کے لیے سانس لینے جتنا ضروری ہے۔

خوبصورتی کا سادہ فارمولا بتاتے ہوئے ایشوریا رائے نے کہا ہے کہ خوبصورتی کا واضح اور آسان فارمولا یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ پانی پئیں، جِلد کو صاف رکھیں اور باقاعدگی سے موئسچرائزز لگائیں اور سب سے بڑھ کر، خود سے محبت کریں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-11-23 06:02 , Processed in 0.231955 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表