找回密码
 立即注册
搜索
查看: 270|回复: 0

فلسطینی قیدیوں پر تشدد کی ویڈیو لیک ہونے پر اسرائیلی فوج کی وکیل مستعفی

[复制链接]

1万

主题

0

回帖

5万

积分

论坛元老

积分
53758
发表于 2025-11-3 20:03:23 | 显示全部楼层 |阅读模式
  فوٹو: اسرائیلی میڈیا  

اسرائیلی فوج کی جیل سے فلسطینی قیدیوں پر تشدد کی ویڈیو لیک ہونے کے بعد صہیونی فوج کی وکیل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق  اسرائیلی فوج کی اعلیٰ وکیل میجر جنرل یفات تومر ہروشلمی نے ایک فلسطینی قیدی پر تشدد کی ویڈیو لیک کرنے کے معاملے میں ملوث ہونے کے اعتراف کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔   
غزہ: اسرائیلی بمباری سے متاثرہ مسجد کے ملبے پر نماز جمعہ ادا کی گئی

بڑی تعداد میں نمازی ملبے، ٹوٹی دیواروں اور تباہ شدہ میناروں کے درمیان صفیں باندھے دکھائی دیے۔ یہ مسجد اسرائیلی حملوں کے دوران مکمل طور پر منہدم ہو گئی تھی۔   

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی ملٹری ایڈووکیٹ جنرل تومر ہروشلمی  پولیس کی جانب سے ویڈیو لیک کے معاملے پر تحقیقات شروع ہونے کے بعد گزشتہ ہفتے سے رخصت پر تھیں، انہوں نے آج اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر  سے ملاقات میں اپنا استعفیٰ پیش کیا، جسے فوراً قبول کر لیا گیا۔

اپنے استعفے میں ہروشلمی نے اعتراف کیا کہ میں نے میڈیا کو مواد جاری کرنے کی منظوری دی تاکہ فوجی قانونی اداروں کے خلاف پھیلائی جانے والی جھوٹی مہم کا مقابلہ کیا جا سکے۔   
اسرائیلی فوج نے 11 سالہ فلسطینی بچے کو فائرنگ کرکے شہید کردیا

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے قصبے ار ریحیہ میں 11 سالہ بچے کو نشانہ بنایا۔   

انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے کی پوری ذمہ داری وہ خود اٹھاتی ہیں۔

خیال رہے کہ لیک ہونے والی یہ ویڈیو اگست 2024 میں اسرائیلی چینل 12 نے نشر کی تھی، جنوبی اسرائیل کے سدے تیمن حراستی مرکز میں فوجیوں کو ایک فلسطینی قیدی پر شدید تشدد کرتے دیکھا گیا تھا۔  

رپورٹ کے مطابق قیدی کو مار پیٹ کے بعد سنگین زخموں کے ساتھ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔   
اسرائیلی جیل میں تشدد سے فلسطینی رہنما مروان برغوثی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں

فلسطینی قیدیوں اور سابق قیدیوں کے کمیشن اور فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی نے بھی تصدیق کی ہے کہ گزشتہ سال 9 ستمبر کو برغوثی پر تنہائی کے سیل میں بھی تشدد کیا گیا تھا،   

اسرائیلی فوج کے زیر انتظام سدے تیمن مرکز میں غزہ کے ہزاروں باشندے قید ہیں، اور یہ مرکز طویل عرصے سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کی زد میں ہے۔ متعدد رپورٹس میں قیدیوں پر تشدد، طبی سہولیات کی کمی اور غیر انسانی سلوک کے شواہد سامنے آچکے ہیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-11-23 07:01 , Processed in 0.202947 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表