找回密码
 立即注册
搜索
查看: 811|回复: 0

سوڈان: فوجی انخلا کے بعد ریپڈ سپورٹ فورس کے ہاتھوں شہر الفشر میں قتلِ عام جاری

[复制链接]

1万

主题

0

回帖

5万

积分

论坛元老

积分
53758
发表于 2025-11-3 20:03:04 | 显示全部楼层 |阅读模式
  فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا  

گزشتہ ہفتے سوڈان کے شہر الفشر سے فوجی انخلا کے بعد سے حالات انتہائی خراب ہیں، پیرا ملٹری فورسز کے سوڈانی شہر الفشر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے قتلِ عام جاری ہے۔

سوڈانی مسلح افواج کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق شہر الفشر میں اتوار سے بدھ تک تقریباً 2 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

سوڈانی ڈاکٹرز نیٹ ورک کے مطابق الفشر شہر میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے ہاتھوں 15 سو افراد مارے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب اقوامِ متحدہ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ الفشر شہر سے دو دن میں 26 ہزار سے زیادہ افراد انخلاء کر چکے ہیں۔   
اقوامِ متحدہ کی سوڈان میں خوفناک قتل عام کی مذمت

اقوامِ متحدہ کی جانب سے سوڈان میں جاری خوفناک قتل عام کی مذمت کی گئی ہے۔   

سوڈان کی حالیہ صورتحال سے متعلق انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کا کہنا ہے کہ الفشر میں تقریباً 1 لاکھ 77 ہزار شہری پھنسے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ سوڈان میں اپریل 2023ء سے جاری خانہ جنگی کے دوران ہزاروں افراد ہلاک اور 1 کروڑ 20 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-11-23 07:06 , Processed in 0.194854 second(s), 23 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表