找回密码
 立即注册
搜索
查看: 89|回复: 0

اقوامِ متحدہ کی سوڈان میں خوفناک قتل عام کی مذمت

[复制链接]

1万

主题

0

回帖

5万

积分

论坛元老

积分
53758
发表于 2025-11-3 20:02:50 | 显示全部楼层 |阅读模式
  فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا  

اقوامِ متحدہ کی جانب سے سوڈان میں جاری خوفناک قتل عام کی مذمت کی گئی ہے۔

سوڈان کی صورتحال پر گزشتہ روز اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں سفارتکاروں اور اقوام متحدہ کی اعلیٰ شخصیات نے الفشر میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے ہاتھوں بڑے پیمانے پر شہریوں کی ہلاکتوں کی مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل برائے افریقہ مارتھا نے اجلاس میں بتایا کہ سوڈان کی صورتحال خوفناک ہے، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر نے الفشر اور اس کے ارد گرد علاقوں میں وسیع پیمانے پر سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دیکھی ہیں، سوڈان میں صورتحال افراتفری کا شکار ہے۔   
سوڈان: دارفور میں ریپڈ سپورٹ فورسز نے 460 افراد کو قتل کر دیا

سوڈان کے علاقے دارفور میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے جنگجوؤں نے اسپتال میں گھس کر چار سو ساٹھ افراد کو قتل کردیا۔    

انہوں نے بتایا کہ مواصلات کا نظام منقطع ہے اس لیے ہلاکتوں کی تعداد کا اندازہ لگانا مشکل ہے، الفشر میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے، شہریوں کے لیے شہر چھوڑنے کا بھی کوئی محفوظ راستہ بھی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ شمالی دارفور کے دارالحکومت الفشر میں صورتحال انتہائی خطرناک ہو گئی ہے جہاں نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) کے قبضے کے بعد شہریوں پر وحشیانہ مظالم کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

الفشر شہر میں تقریباً ایک لاکھ 77 ہزار شہری محصور ہیں جو محفوظ مقامات تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-11-23 07:02 , Processed in 0.192103 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表