找回密码
 立即注册
搜索
查看: 748|回复: 0

سمندری طوفان میلیسا کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتیں 50 ہوگئیں

[复制链接]

1万

主题

0

回帖

5万

积分

论坛元老

积分
53758
发表于 2025-11-3 20:02:48 | 显示全部楼层 |阅读模式
  فوٹو بشکریہ ایکس  

سمندری طوفان میلیسا کی تباہ کاریاں جاری ہیں جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 50 کے قریب پہنچ گئی۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان سے ہونے والی ہلاکتوں میں ابھی مزید اضافے کی توقع ہے کیونکہ شمالی کیریبین ممالک میں ابھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ہیٹی سے اب تک کم از کم 30 ہلاکتوں اور 20 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی ہے، جمیکا سے 19 ہلاکتوں کی اطلاع موصول ہوئی اور ڈومینیکن ریپبلک سے ایک ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔   
ہیٹی میں سمندری طوفان میلیسا سے سیلاب، 10 افراد ہلاک

ہیٹی میں حکام کا کہنا ہے کہ ہیٹی میں سمندری طوفان میلیسا کے باعث سیلاب سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ دریں اثنا سمندری طوفان میلیسا جمیکا کے بعد کیوبا کے مشرقی ساحلوں سے ٹکرا گیا۔    

واضح رہے کہ طوفان میلیسا بحر اوقیانوس میں آنے والے اب تک کے مضبوط ترین طوفانوں میں سے ایک ہے جو کہ کیٹیگری 5 میں تبدیل ہو کر جمیکا کے مغربی حصے سے ٹکرایا اور تباہی مچا دی۔

اس کے بعد جب طوفان میلیسا کیٹیگری 3 میں تبدیل ہوا تو کیوبا سے ٹکرایا اور بدھ کی رات بہاماس سے گزرنے والے راستے پر ہے۔

یو ایس نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق اب یہ طوفان برمودا کے علاقے سے گزرے گا۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-11-23 09:07 , Processed in 0.611939 second(s), 21 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表