找回密码
 立即注册
搜索
查看: 928|回复: 0

شاہ چارلس نے اپنے بھائی شہزادہ اینڈریو سے ’پرنس‘ کا لقب واپس لے لیا

[复制链接]

1万

主题

0

回帖

5万

积分

论坛元老

积分
53758
发表于 2025-11-3 20:02:18 | 显示全部楼层 |阅读模式
  —تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

سنگین الزامات لگنے کے بعد برطانوی بادشاہ چارلس نے اپنے چھوٹے بھائی شہزادہ اینڈریو سے ’پرنس‘ کا لقب واپس لے لیا، شہزادہ اینڈریو کو حاصل تمام تر شاہی نوازشات بھی آج ضبط کرلینگے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے فرمانروا شاہ چارلس اپنے چھوٹے بھائی شہزادہ اینڈریو سے تمام تر شاہی مراعات جن میں القابات، اعزازات اور سرکاری رہائش گاہ شامل ہیں باقاعدہ طور پر آج ضبط کرلینگے۔

شہزادہ اینڈریو جنسی الزامات کے بعد رواں ماہ کے آغاز میں ڈیوک آف یارک سمیت دیگر شاہی القابات سے دستبردار ہوگئے تھے، شہزادہ اینڈریو کی جانب سے ان الزامات کو مسترد کیا گیا ہے۔   
شہزادہ اینڈریو کیجانب سے جنسی زیادتی کے الزامات کی باضابطہ تردید

برطانوی شہزادہ اینڈریو نے امریکی خاتون ورجینیا رابرٹس کی جانب سے لگائے گئے جنسی زیادتی کے الزامات کی باضابطہ طور پر تردید کردی ہے۔    

شہزادہ اینڈریو شہزادے کے لقب سے محروم ہونے کے بعد اب اینڈریو ماؤنٹ بیٹن کہلائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق شہزادہ اینڈریو اب پرائیوٹ سینڈرنگھم اسٹیٹ میں منتقل ہوجائیں گے، جسے بادشاہ کی طرف سے نجی طور پر فنڈ کیا جائے گا۔

برطانوی شاہی محل کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بادشاہ کی جانب سے تمام ہمدردیاں متاثرین اور اس سے بچ جانے والوں کے ساتھ ہیں اور رہیں گی۔

واضح رہے کہ یہ اقدام ایک امریکی خاتون شہری ورجینیا رابرٹس گیفری کی کتاب کی اشاعت کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ورجینیا  گیفری نے الزام عائد کیا کہ شہزادہ اینڈریو نے 2001ء میں 3 مختلف مقامات لندن، نیویارک اور یو ایس ورجن آئلینڈز میں اسے اس وقت ساتھ جنسی طور پر ہراساں کیا جب وہ محض 17 سال کی تھیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-11-23 07:02 , Processed in 0.197260 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表