|
|
شبر زیدی : فائل فوٹو
سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل کراچی میں ایف آئی آر درج کی گئی، شبر زیدی پر بطور چیئرمین ایف بی آر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔
ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا کہ 16 ارب روپے کی غیر مجاز ادائیگیاں کی گئیں، مبینہ طور پر رقم شبر زیدی کے کلائنٹ کو ری فنڈ کی مد میں دی گئی۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ ایف بی آر اور بینک حکام نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ |
|