|
|
وزیراعظم شہباز شریف سے بلوچستان کی طالبہ درجان بی بی نے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا، جس پر شہباز شریف نے اپنی نشست خالی کرتے ہوئے اس پر درجان بی بی کو بٹھا دیا۔
وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبا و طالبات نے ملک کا نام روشن کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
سعودی عرب نے نوجوانوں کو اے آئی، آئی ٹی تربیت دینے کی پیشکش کی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
وزیر اعظم نے کہا کہ لیپ ٹاپ اسکیم 2011میں شروع کی گئی، لیپ ٹاپ 100 فیصد میرٹ پر تقسیم کیے جا رہے ہیں، اسکیم کے تحت ایک لاکھ لیپ ٹاپ میرٹ پر تقسیم ہوں گے۔
اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں وزیراعظم نے شرکت کی، میرٹ پر لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبا و طالبات نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم لیپ ٹاپ کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھیں۔
بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے بھی طلبا نے میرٹ پر لیپ ٹاپ وصول کیا، بلوچستان کی ہی ایک طالبہ درجان بی بی نے اسٹیج پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم سے ملنے کی خواہش کی۔
جب وہ وزیراعظم کے پاس پہنچيں تو شہباز شریف نے اپنی نشست ان کے لیے خالی کردی اور انہیں اپنی نشست پر بٹھایا۔ |
|