کراچی میں ای چالان کے نام پر بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔
جماعتِ اسلامی کے رکن اسمبلی محمد فاروق نے صوبائی اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع کرائی۔
جماعتِ اسلامی کے رہنما کا کہنا ہے کہ شہری ٹوٹی سڑکوں اور غائب ٹریفک نشانات کے عذاب میں مبتلا ہیں، اب بھاری چالان مسلط کردیا گیا ہے۔ شہریوں پر ظلم بند کیا جائے۔
کراچی: ٹریفک پولیس کی مہم جاری، 3 روز میں 12 ہزار سے زائد ای چالان ہوگئے
کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف شروع کی گئی ای چالان کی مہم زور و شوروں سے جاری ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ غریب موٹر سائیکل سواروں پر بھاری جرمانے کا نوٹیفکیشن فوری واپس لیا جائے۔
انکا کہنا ہے کہ ایک طرف خراب سڑکیں اور دوسری طرف ای چالان وصول کیا جارہا ہے۔ کراچی کے شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک مسترد کرتا ہوں۔