找回密码
 立即注册
搜索
查看: 223|回复: 0

بھارتی اداکار روی تیجا کے گارڈز نے مداح کو گھسیٹ کر دور کردیا، سوشل میڈیا پر تنقید

[复制链接]

1万

主题

0

回帖

5万

积分

论坛元老

积分
53758
发表于 2025-11-3 20:00:18 | 显示全部楼层 |阅读模式
  تصویر سوشل میڈیا۔

جنوبی بھارت کے اسٹار اداکار روی تیجا سے ملنے کی کوشش کرنے والے مداح کو گارڈز نے گھسیٹ کر دور کردیا۔

جنوبی بھارت کے شہر حیدر آباد میں تیلگو فلم ماس جاتھارا کی ریلیز سے قبل ہونے والی تقریب کے موقع پر ایک مداح کو اس وقت پکڑ کر گھسیٹا اور دور لے گئے جب وہ روی تیجا سے ملنے کی کوشش کر رہا تھا۔

واضح رہے کہ اس فلم میں مرکزی کردار 57 سالہ روی تیجا اور 24 سالہ سری لیلا نے ادا کیے ہیں۔ پری ریلیز کی اس تقریب کے مہمانِ خصوصی سوریا تھے، جبکہ فلم کی مکمل کاسٹ، کریو اور مداح بڑی تعداد میں موجود تھے۔   
روی تیجا شوٹنگ کے دوران زخمی، سرجری کرنا پڑی

جنوبی بھارتی سینما کے اداکار اور پروڈیوسر روی تیجا فلم کی شوٹنگ کےد وران زخمی ہوگئے۔   

تاہم تقریب کے دوران اس وقت بدمزگی ہوئی جب ایک مداح سیکیورٹی حصار توڑ کر اداکار روی تیجا اور سوریا سے ملنے کے لیے اسٹیج پر پہنچ گیا۔ اس حوالے سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے، جس میں سیکیورٹی اہلکاروں کو مداح سے جھگڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔  

سیکیورٹی اہلکار مداح کو زبردستی دور تک گھسیٹتے ہوئے لے جاتے دکھائی دیے۔مداح روی تیجا اور سوریا سے ملنے اور بات کرنے کی کوشش کرتا رہا۔

سوریا اس موقع پر منظر دیکھتے نظر آرہے ہیں، جبکہ روی سیکیورٹی اہلکاروں کو اشارہ کرتے ہیں کہ مداح کو گھسیٹتے ہوئے احتیاط کریں۔ وہ مداح کو پرسکون رہنے کے لیے بھی کہتے نظر آتے ہیں۔

دریں اثنا روی تیجا نے اپنے سیکیورٹی گارڈز سے کہا کہ وہ ان سے ملنے کے لیے آنے والے مداح کو گھسیٹنے میں محتاط طریقہ اختیار کریں۔








اداکار کے سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے مداح کو اس طرح گھسیٹ کر دور کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کی ہے جبکہ بعض نے سیکیورٹی اقدام کے طور پر ایسا کرنے کو درست قرار دیا ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-11-23 10:16 , Processed in 0.466396 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表