找回密码
 立即注册
搜索
查看: 795|回复: 0

سیکیورٹی سمیت انسداد منشیات کیلئے ایران کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں: محسن نقوی

[复制链接]

1万

主题

0

回帖

5万

积分

论坛元老

积分
53758
发表于 2025-11-3 20:00:02 | 显示全部楼层 |阅读模式
  —فائل فوٹو

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی سمیت انسداد منشیات کے لیے ایران کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

محسن نقوی نے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری اور ایرانی ہم منصب سے الگ الگ ملاقات کی۔

ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال، انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات اور بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں باہمی تعاون کے لیے مشترکہ روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل ایران نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت خوش آئند ہے۔    
تہران میں پاکستان اور افغانستان کے وزرائے داخلہ کی ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک افغان مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔   

پاک ایران وزرائے داخلہ نے داخلی سیکیورٹی کے امور پر باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا اور محسن نقوی نے ای سی او وزارتی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر ایرانی ہم منصب کو مبارک باد دی۔

محسن نقوی نے کہا کہ رکن ممالک کے لیے یہ وزارتی کانفرنس دور رس نتائج کی حامل ہوگی، داخلی سلامتی سے متعلق امور پر ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ ایرانی وزیر داخلہ نے دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ جلد اپنے بھائی سے ملنے اسلام آباد آؤں گا۔

ایرانی وزیر داخلہ نے ای سی او وزارتی کانفرنس میں شرکت پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-11-23 16:48 , Processed in 0.527791 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表