找回密码
 立即注册
搜索
查看: 129|回复: 0

سائنس دانوں نے پیاز کاٹتے وقت رونے کا حل ڈھونڈ نکالا!

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 17:37:05 | 显示全部楼层 |阅读模式
ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ تیز دھار چھریوں کا استعمال کرتے ہوئے پیاز کو آہستہ آہستہ کاٹنا آنکھوں میں ہونے والی جلن کو کم کر سکتا ہے۔

پیاز کاٹتے وقت آنکھوں سے آنسو بہنا آنکھوں میں ہونے والے ایک کیمیکل ری ایکشن کے سبب ہوتا ہے۔ جب پیاز کو کاٹا جاتا ہے تو اس میں موجود ایک غیر مستحکم مرکب – syn-Propanethial-S-oxide – ہوا میں خارج ہوتا ہے اور آنکھوں کو متاثر کرتا ہے۔

جرنل پی این اے ایس میں شائع ہونے والی نئی تحقیق میں ان عوامل کا جائزہ لیا گیا جو پیاز کاٹے جانے کے دوران مختلف حجم میں اس مرکب کے بطور ایروسل خارج ہونے کا سبب بنتے ہیں۔

تحقیق میں سائنس دانوں نے ایک خاص قسم کے گلوٹین (جس میں مختلف قسم کے بلیڈ لگائے جاسکتے تھے) کا استعمال کرتے ہوئے پیاز کاٹی۔ ساتھ ہی اس عمل کے بہتر مشاہدے کے لیے انہوں نے پیاز کے ٹکڑوں کو رنگ سے ڈھک دیا۔

ہر ٹرائل میں سائنس دانوں نے چھری کا سائز، دھار اور کاٹنے کی رفتار بدلی اور چھری کے استعمال سے قبل پیمائش کے لیے ایک مائیکرو اسکوپ کا استعمال کیا گیا۔

مطالعے میں محققین کو معلوم ہوا کہ خارج ہونے والے مادے کا براہ راست تعلق چھری کی تیزی اور پیاز کے کٹنے کی رفتار سے تھا۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2026-1-24 00:34 , Processed in 0.134663 second(s), 23 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表