找回密码
 立即注册
搜索
查看: 316|回复: 0

دسترخوان پر کھانا اور نبی کریمؐ کی سنت سے متعلق شاہ رخ خان کی ویڈیو وائرل

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 17:37:03 | 显示全部楼层 |阅读模式
بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نہ صرف اپنی اداکاری سے بلکہ اپنی سوچ، نظریات اور زندگی سے متعلق مثبت باتوں سے بھی لاکھوں مداحوں کے دل جیت چکے ہیں۔

حال ہی میں ان کا ایک پرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ اپنے مداحوں کو ’’دسترخوان‘‘ پر بیٹھ کر کھانا کھانے کی اہمیت کے بارے میں مفید باتیں بتاتے نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو میں شاہ رخ خان کہتے ہیں ’’ہمیں بچپن سے سکھایا گیا کہ اگر ممکن ہو تو ’دسترخوان‘ پر کھانا کھائیں۔ یہ ہمارے نبیؐ کی سنت ہے۔‘‘ https://www.facebook.com/Express.Video.Blogs/videos/-srks-timeless-wisdom-wins-the-interneta-throwback-video-of-shah-rukh-khan-is-go/1953725922085064/

کنگ خان نے کہا کہ ’’پتہ نہیں آپ جانتے ہیں یا نہیں، ’دسترخوان‘ وہ ہوتا ہے جہاں زمین پر بیٹھ کر کھانا کھایا جاتا ہے۔ اگر آپ زمین پر ٹانگیں اندر کی طرف موڑ کر بیٹھیں اور کھائیں، تو معدے کا ایک تہائی حصہ دب جاتا ہے۔ اس طرح آپ کبھی پیٹ کو مکمل نہیں بھرتے، لیکن محسوس ہوتا ہے کہ آپ سیر ہو گئے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم عام طور پر کھانے کے دوران خود کو ضرورت سے زیادہ بھر لیتے ہیں، جو صحت کے لیے اچھا نہیں۔ تھوڑی بھوک باقی رہنے دینا ہمیشہ جسم کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔‘‘

شاہ رخ خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ اس کے سائنسی پہلو سے واقف نہیں، مگر انہیں یقین ہے کہ ’’کھانے کا یہی سب سے بہتر طریقہ ہے۔‘‘

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر مداحوں کے دل جیت رہی ہے، اور لوگ شاہ رخ خان کے روایتی، منظم اور سادہ طرزِ زندگی کی تعریف کر رہے ہیں۔

اداکار کی پیشہ ورانہ زندگی کی بات کی جائے تو شاہ رخ خان حال ہی میں 70 ویں فلم فیئر ایوارڈز میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کا پہلا نیشنل ایوارڈ جیتا۔ اب وہ اپنی نئی فلم ’’کنگ‘‘ میں نظر آئیں گے، جس میں دیپیکا پاڈوکون اور ان کی بیٹی سہانا خان بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2026-1-24 00:33 , Processed in 5.349327 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表