找回密码
 立即注册
搜索
查看: 775|回复: 0

زرین خان آن لائن ہراسانی سے پریشان، ویڈیو پیغام وائرل

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 17:36:59 | 显示全部楼层 |阅读模式
بالی ووڈ کی اداکارہ زرین خان نے سوشل میڈیا پر بڑھتی آن لائن ہراسانی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ردعمل دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 38 سالہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ جب بھی کوئی پوسٹ شیئر کرتی ہیں، انہیں فحش، غیر مہذب اور ذومعنی تبصرے موصول ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چاہے پوسٹ خوشگوار ہو، ذاتی تجربات سے متعلق ہو یا کسی افسوسناک واقعے کی، ہر بار انہیں مایوس کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ زرین نے سوال کیا کہ کیا ان کے فالوورز بھی ایسی ہراسانی کا شکار ہیں،  اداکارہ نے سوال اُٹھایا کہ آخر اس رویے کی وجہ کیا ہے؟
          View this post on Instagram                       

A post shared by Zareen Khan 🦄 (@zareenkhan)


سلمان خان کی ساتھی اداکارہ زرین خان کی ویڈیو پر متعدد مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے ان کے حق میں آواز اٹھائی، جبکہ کئی نے سوشل میڈیا پر بڑھتی بدتمیزی پر تشویش کا اظہار کیا۔ کچھ صارفین نے زرین کو مشورہ دیا کہ وہ ٹرولز کو نظر انداز کریں۔

واضح رہے کہ زرین نے 2010 میں سلمان خان کے ساتھ فلم ’ویر‘ سے ڈیبیو کیا تھا کہا جارہا تھا کہ انہیں کترینہ سے مشابہت کی وجہ سے سلمان کی جانب سے ان کے مدمقابل لایا گیا ہے۔ زرین خان نے ’ہاؤس فل 2‘، ’ہیٹ اسٹوری 3‘ اور ’اکسر 2‘ میں اداکاری کی، جبکہ ان کی آخری فلم ’ہم بھی اکیلے تم بھی اکیلے‘ 2021 میں ریلیز ہوئی تھی۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2026-1-24 02:32 , Processed in 0.140599 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表