找回密码
 立即注册
搜索
查看: 869|回复: 0

فہد مصطفیٰ کی دوسری شادی پر حرا سومرو کا معنی خیز ردعمل

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 17:36:42 | 显示全部楼层 |阅读模式
مشہور اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ کی دوسری شادی کی افواہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی ہے جس پر اب اداکارہ حرا سومرو کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے۔

ریڈٹ پر شروع ہونے والی ان افواہوں میں دعویٰ کیا گیا کہ فہد مصطفیٰ نے مبینہ طور پر حنا امان نامی ایک ایسوسی ایٹ پروڈیوسر سے دوسری شادی کرلی ہے۔ اس حوالے سے کسی فہد مصطفیٰ یا ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے اب تک کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی، تاہم سوشل میڈیا پر بحث تیز ہو گئی ہے۔

اداکارہ حرا سُومرو نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اس موضوع پر ردِعمل دیا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی فہد مصطفیٰ کے بارے میں کسی منفی بات یا غیر مناسب رویے کی بات نہیں سنی وہ خواتین ساتھی فنکاروں کے ساتھ ہمیشہ احترام کے ساتھ پیش آتے ہیں۔

تاہم فہد کی دوسری شادی کے سوال پر حرا سُومرو نے معنی خیز مسکراہٹ کے ساتھ یہ بھی کہا کہ وہ نہیں جانتیں کہ فہد مصطفیٰ نے واقعی دوسری شادی کی ہے یا نہیں۔

حرا کے مطابق اگر ایسا ہوا بھی ہے تو فہد کی پہلی اہلیہ ایک مضبوط خاتون ہیں اور ممکن ہے وہ اس صورتِ حال کو سمجھداری سے سنبھال لیں گی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مرد کسی دوسری عورت میں دلچسپی رکھتا ہے تو اسے گرل فرینڈ بنا کر رکھنے سے بہتر ہے کہ اس سے شادی کرلے۔  

اداکارہ نے نواجونوں کو  مشورہ دیا کہ اگر آپ کسی کو پسند کرتے ہیں تو اس سے شادی کرلیں جبکہ لڑکیاں ایسے لڑکوں سے سیدھا شادی کا مطالبہ کریں جو یہ کہتے ہیں کہ وہ انہیں پسند کرتے ہیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2026-1-24 00:39 , Processed in 0.124689 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表