找回密码
 立即注册
搜索
查看: 1000|回复: 0

نئی اداکارہ سے موازنہ کرنے پر علیزے شاہ کا ردعمل سامنے آگیا

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 17:36:40 | 显示全部楼层 |阅读模式
صرف سولہ سال کی عمر میں پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ علیزے شاہ نے حال ہی میں ان افواہوں پر ردِعمل دیا ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ نئی اداکارہ نذیہہ زینب، جو ڈرامہ جما تقسیم میں ’صدرا‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں، ان کی بہن ہیں یا کیونکہ وہ ان سے مشابہت رکھتی ہیں۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر کئی صارفین نذیبہ زینب کو علیزے شاہ کی ہم شکل قرار دے رہے ہیں اور دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ ان کی چھوٹی بہن ہیں۔ تاہم اب علیزے نے ان افواہوں پر ردعمل کا اظہار کردیا ہے۔  

علیزے شاہ نے ایک ویڈیو بیان میں اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا، ’’میری کوئی بہن نہیں ہے۔ میرے گھر والوں کو معلوم تھا کہ وہ ایک وقت میں صرف ایک علیزے برداشت کر سکتے ہیں، اس لیے میں اکلوتی ہوں۔‘‘

اداکارہ نے مزید کہا کہ انہیں افسوس ہوتا ہے جب نئے اور باصلاحیت فنکاروں کا موازنہ موجودہ مشہور شخصیات سے کیا جاتا ہے۔ ان کے مطابق ہر فنکار کی اپنی شناخت اور صلاحیت ہوتی ہے، اس لیے ان کی انفرادیت کو سراہا جانا چاہیے۔
          View this post on Instagram                       

A post shared by Dump Songs (@songs_videosdump)


علیزے شاہ نے یہ بھی کہا کہ جب وہ انڈسٹری میں آئیں تو ان کا بھی دوسروں سے موازنہ کیا گیا، جو ان کے لیے ناخوشگوار تجربہ تھا اور انہیں بلکل پسند نہیں تھا کوئی انہیں کسی اور اداکارہ سے ملائے۔ ان کا کہنا تھا، ’’اگر آپ کو لگتا ہے کہ میں خود پسند ہوں، تو ہاں ہوں کیونکہ میں نے خود کو بہتر بنانے پر توجہ دی۔‘‘

علیزے شاہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2026-1-24 04:14 , Processed in 0.139642 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表