找回密码
 立即注册
搜索
查看: 961|回复: 0

بوبی دیول کے بیٹے اداکاری کی دنیا میں کب قدم رکھیں گے؟

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 17:36:24 | 显示全部楼层 |阅读模式
بالی ووڈ کے معروف اداکار بوبی دیول نے اپنے بیٹوں آریامن اور دھرم دیول کے مستقبل کے منصوبوں پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے دونوں بیٹے اداکاری کے شعبے میں قدم رکھنا چاہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بوبی دیول اس وقت اپنے کیریئر کے بہترین دور سے گزر رہے ہیں۔ تین دہائیوں پر محیط فنی سفر کے باوجود وہ آج بھی نئی توانائی کے ساتھ فلموں اور ویب سیریز میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔

ان دنوں بوبی شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ڈیبیو سیریز میں اپنی شاندار کارکردگی سے ایک بار پھر اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں بوبی دیول نے اپنے بڑے بیٹے آریامن کے بارے میں کہا کہ وہ اپنی محنت اور عزم کے ذریعے بالی ووڈ میں جگہ بنانا چاہتا ہے۔ ان کے مطابق، ’میں اپنے بیٹوں کو ہمیشہ کہتا ہوں کہ کامیابی راتوں رات نہیں ملتی، بلکہ سخت محنت سے حاصل ہوتی ہے‘۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی اہلیہ تانیا دیول ہمیشہ ان کے لیے سب سے بڑا سہارا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ بوبی دیول اس وقت کئی نئے پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں، جن میں “بندر“ اور “الفا“ شامل ہیں۔ مشہور فلم انیمل میں بھی بوبی دیول کے منفی کردار کو بےحد سراہا گیا تھا۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2026-1-24 04:18 , Processed in 0.139788 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表