找回密码
 立即注册
搜索
查看: 530|回复: 0

پاکستان کی سرزمین سے فتنہ الہندوستان کا خاتمہ کر کے دم لیں گے: محسن نقوی

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 16:01:23 | 显示全部楼层 |阅读模式
  —فائل فوٹو

وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین سے فتنہ الہندوستان کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے  ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتِ حال اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال اور صوبے کے مختلف اضلاع میں فتنہ الخوارج کے خلاف جاری آپریشنز اور پاک افغان موجودہ صورتِ حال پر بھی گفتگو ہوئی۔

خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین اور پولیس ٹریننگ سینٹر و نادرا آفس ڈی آئی خان پر حملوں کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔   
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔   

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہادری سے دہشت گردی کے ناسور کا مقابلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد پاکستان کی یکجہتی اور امن کے دشمن ہیں، درندہ صفت عناصر کے خلاف آپریشنز جاری رہیں گے، وفاقی حکومت صوبے میں امن و امان اور انسداد دہشت گردی کے لیے بھرپور ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام امن کے داعی ہیں، خیبرپختونخوا کی ترقی و خوشحالی کے لیے قیام امن ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کے دشمن دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز ناگزیر ہیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2026-1-24 21:57 , Processed in 0.143471 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表