دوسرا ٹی20، پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-31/1524513_64893_PakSAToss0_updates.jpgپاکستان نے دوسرے ٹی20 میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ کی ٹاس کےلیے کپتان سلمان علی آغا اور جنوبی افریقی قائد ڈونوون فریرا میدان میں اترے۔
پاکستانی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، شاہین آفریدی کی جگہ سلمان مرزا کو شامل کیا گیا ہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، حسن نواز، سلمان علی آغا، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف،نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔
تین میچز کی سیریز کا یہ دوسرا مقابلہ ہے، پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 55 رنز سے مات دی تھی۔
页:
[1]