سوڈان: فوجی انخلا کے بعد ریپڈ سپورٹ فورس کے ہاتھوں شہر الفشر میں قتلِ عام جاری
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-31/1524472_6826977_News13_updates.jpgفوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیاگزشتہ ہفتے سوڈان کے شہر الفشر سے فوجی انخلا کے بعد سے حالات انتہائی خراب ہیں، پیرا ملٹری فورسز کے سوڈانی شہر الفشر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے قتلِ عام جاری ہے۔
سوڈانی مسلح افواج کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق شہر الفشر میں اتوار سے بدھ تک تقریباً 2 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
سوڈانی ڈاکٹرز نیٹ ورک کے مطابق الفشر شہر میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے ہاتھوں 15 سو افراد مارے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب اقوامِ متحدہ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ الفشر شہر سے دو دن میں 26 ہزار سے زیادہ افراد انخلاء کر چکے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-31/1524445_122746_updates.jpg
اقوامِ متحدہ کی سوڈان میں خوفناک قتل عام کی مذمت
اقوامِ متحدہ کی جانب سے سوڈان میں جاری خوفناک قتل عام کی مذمت کی گئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
سوڈان کی حالیہ صورتحال سے متعلق انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کا کہنا ہے کہ الفشر میں تقریباً 1 لاکھ 77 ہزار شہری پھنسے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ سوڈان میں اپریل 2023ء سے جاری خانہ جنگی کے دوران ہزاروں افراد ہلاک اور 1 کروڑ 20 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
页:
[1]