اقوامِ متحدہ کی سوڈان میں خوفناک قتل عام کی مذمت
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-31/1524445_7591482_News8_updates.jpgفوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیااقوامِ متحدہ کی جانب سے سوڈان میں جاری خوفناک قتل عام کی مذمت کی گئی ہے۔
سوڈان کی صورتحال پر گزشتہ روز اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں سفارتکاروں اور اقوام متحدہ کی اعلیٰ شخصیات نے الفشر میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے ہاتھوں بڑے پیمانے پر شہریوں کی ہلاکتوں کی مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ کی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل برائے افریقہ مارتھا نے اجلاس میں بتایا کہ سوڈان کی صورتحال خوفناک ہے، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر نے الفشر اور اس کے ارد گرد علاقوں میں وسیع پیمانے پر سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دیکھی ہیں، سوڈان میں صورتحال افراتفری کا شکار ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-30/1524242_100500_updates.jpg
سوڈان: دارفور میں ریپڈ سپورٹ فورسز نے 460 افراد کو قتل کر دیا
سوڈان کے علاقے دارفور میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے جنگجوؤں نے اسپتال میں گھس کر چار سو ساٹھ افراد کو قتل کردیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے بتایا کہ مواصلات کا نظام منقطع ہے اس لیے ہلاکتوں کی تعداد کا اندازہ لگانا مشکل ہے، الفشر میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے، شہریوں کے لیے شہر چھوڑنے کا بھی کوئی محفوظ راستہ بھی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ شمالی دارفور کے دارالحکومت الفشر میں صورتحال انتہائی خطرناک ہو گئی ہے جہاں نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) کے قبضے کے بعد شہریوں پر وحشیانہ مظالم کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
الفشر شہر میں تقریباً ایک لاکھ 77 ہزار شہری محصور ہیں جو محفوظ مقامات تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔
页:
[1]