Casinopakisra 发表于 2025-11-3 20:02:48

سمندری طوفان میلیسا کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتیں 50 ہوگئیں

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-31/1524440_773387_3_updates.jpgفوٹو بشکریہ ایکس

سمندری طوفان میلیسا کی تباہ کاریاں جاری ہیں جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 50 کے قریب پہنچ گئی۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان سے ہونے والی ہلاکتوں میں ابھی مزید اضافے کی توقع ہے کیونکہ شمالی کیریبین ممالک میں ابھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ہیٹی سے اب تک کم از کم 30 ہلاکتوں اور 20 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی ہے، جمیکا سے 19 ہلاکتوں کی اطلاع موصول ہوئی اور ڈومینیکن ریپبلک سے ایک ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-29/1523945_081859_updates.jpg
ہیٹی میں سمندری طوفان میلیسا سے سیلاب، 10 افراد ہلاک

ہیٹی میں حکام کا کہنا ہے کہ ہیٹی میں سمندری طوفان میلیسا کے باعث سیلاب سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ دریں اثنا سمندری طوفان میلیسا جمیکا کے بعد کیوبا کے مشرقی ساحلوں سے ٹکرا گیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

واضح رہے کہ طوفان میلیسا بحر اوقیانوس میں آنے والے اب تک کے مضبوط ترین طوفانوں میں سے ایک ہے جو کہ کیٹیگری 5 میں تبدیل ہو کر جمیکا کے مغربی حصے سے ٹکرایا اور تباہی مچا دی۔

اس کے بعد جب طوفان میلیسا کیٹیگری 3 میں تبدیل ہوا تو کیوبا سے ٹکرایا اور بدھ کی رات بہاماس سے گزرنے والے راستے پر ہے۔

یو ایس نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق اب یہ طوفان برمودا کے علاقے سے گزرے گا۔
页: [1]
查看完整版本: سمندری طوفان میلیسا کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتیں 50 ہوگئیں