امریکا نے کولمبیا کے صدر پر ملک میں منشیات کی اسمگلنگ میں اضافہ کرنے کا الزام عائد کردیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-25/1522818_241324_Colombian-and-US-flags_updates.jpg—فائل فوٹو
امریکا نے کولمبیا کے صدر پر ملک میں منشیات کی اسمگلنگ میں اضافہ کرنے کا الزام عائد کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے الزام لگایا ہے کہ کولمبیا کے صدر گستاؤ پیٹرو کی حکومت آنے کے بعد ملک میں کوکین کی پیداوار میں اضافہ ہوگیا ہے، جس سے امریکا میں کوکین کے استعمال میں اضافہ ہوگیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-19/1520917_083825_updates.jpg
ٹرمپ نے کولمبیا کے صدر کو غیر قانونہ منشیات کا عالمی رہنما قرار دے دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولمبیا کے صدر گستاؤ پیٹرو کو غیر قانونہ منشیات کا عالمی رہنما قرار دے دیا اور کہا ہے کولمبیا کو اب امریکی سبسڈیز نہیں دی جائیں گی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ کولمبیا کے صدر نے اپنے ملک میں منشیات کے دھندے میں ملوث مافیاز کو پنپنے کا موقع دیا ہے۔
امریکی وزیرِ خزانہ نے مزید کہا کہ آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ملک کے لیے سخت قدم اٹھا کر یہ واضح کردیا کہ امریکا میں منشیات کی اسمگلنگ اب نہیں چلے گی۔
页:
[1]