找回密码
 立即注册
搜索
查看: 525|回复: 0

بھارتی کبڈی ٹیم کا کھلاڑی دوستوں کے ساتھ جھگڑے میں قتل کردیا گیا

[复制链接]

1万

主题

0

回帖

5万

积分

论坛元老

积分
53758
发表于 2025-11-3 20:03:38 | 显示全部楼层 |阅读模式
  تیج پال سنگھ اپنے دو دوستوں کے ساتھ جاگراؤں علاقے میں ایک فیکٹری کی طرف جا رہا تھا کہ راستے میں پرانی رنجش پر ان کے درمیان تکرار شروع ہو گئی۔فوٹو بھارتی میڈیا  

بھارتی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ میں قومی سطح کے کبڈی کھلاڑی کو دوستوں کے ساتھ جھگڑے کے دوران گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق 26 سالہ تیج پال سنگھ اپنے دو دوستوں کے ساتھ جاگراؤں علاقے میں ایک فیکٹری کی طرف جا رہا تھا کہ راستے میں پرانی رنجش پر ان کے درمیان تکرار شروع ہو گئی۔

تکرار کے بعد جھگڑا شدت اختیار کر گیا، اسی دوران ایک نامعلوم شخص، جو تیج پال کے دوستوں میں سے کسی کے ساتھ موجود تھا، نے پستول نکال کر تیج پال کے سینے میں گولی مار دی۔

فائرنگ کا یہ واقعہ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے دفتر سے کچھ فاصلے پر پیش آیا۔ خون میں لت پت تیج پال کو اسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-11-23 07:05 , Processed in 0.124933 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表