پی ٹی آئی کے خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبرکا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کے امیدوار خرم ذیشان آئین اور قانون کی بالادستی کی بات کریں گے۔
پشاور میں پی ٹی آئی کے صوبائی صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تحریکِ انصاف اور جمہوریت کی جیت ہے۔
کے پی: سینیٹ ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خرم ذیشان کامیاب
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اراکین کی کُل تعداد 145 ہے جبکہ سینیٹ کی خالی نشست پر کامیاب ہونے کے لیے 73 ووٹ درکار ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارے امیدوار کو 91 ووٹ ملے، ایک ووٹ مسترد ہوا، جبکہ اپوزیشن کے امید وار کو 45 ووٹ ملے ہیں۔
جنید اکبر نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختونخوا کے اراکین نے ثابت کیا ہے کہ وہ بانیٔ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔
اس موقع پر تحریکِ انصاف کے نو منتخب سینیٹر خرم ذیشان کا کہنا ہے کہ آج کی جیت بانیٔ پی ٹی آئی کی جیت ہے، ہمارا پہلا ہدف بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔