找回密码
 立即注册
搜索
查看: 434|回复: 0

40 ارب کا میگا کرپشن اسکینڈل، ملزم کے گھر سے مزید 20 کروڑ روپے برآمد

[复制链接]

1万

主题

0

回帖

5万

积分

论坛元老

积分
53758
发表于 2025-11-3 20:01:42 | 显示全部楼层 |阅读模式
  

کوہستان میں 40 ارب روپے کے میگا کرپشن کیس میں ایک اور بڑی پیشرفت سامنے آ گئی، نیب نے کارروائی کے دوران ماسٹر مائنڈ قیصر اقبال کے گھر سے مزید 20 کروڑ روپے برآمد کر لیے۔

جیو نیوز نے رقم برآمد کرنے کی ویڈیو حاصل کر لی، دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران 10،10 کروڑ روپے برآمد کیے گئے۔

اس سے قبل ان کے گھر سے ایک ارب 60 کروڑ روپے ملے تھے۔ رقم رنگ کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھی، جس کی نشاندہی ان کی گرفتار اہلیہ نے کی۔

نیب کے مطابق قیصر اقبال سی اینڈ ڈبلیو ڈپارٹمنٹ اپر کوہستان میں اگست 2013 سے بطور کلرک اور بعد میں ہیڈ کلرک تعینات رہے۔ اس دوران انہوں نے مبینہ طور پر جعلی دستاویزات تیار کر کے سرکاری خزانے سے رقم غیر قانونی طور پر نکالنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق اربوں روپے قیصر اقبال کی اہلیہ اور ایک کنٹریکٹر ممتاز کے اکاؤنٹس میں منتقل کیے گئے، جبکہ متعدد بااثر شخصیات کو بھی اس اسکینڈل سے فائدہ پہنچانے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-11-23 09:05 , Processed in 0.208322 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表