找回密码
 立即注册
搜索
查看: 877|回复: 0

کیک کا آخری ٹکڑا نہ ملنے پر خاتون نے 25 سالہ شادی ختم کر دی

[复制链接]

1万

主题

0

回帖

5万

积分

论坛元老

积分
53758
发表于 2025-11-3 20:00:56 | 显示全部楼层 |阅读模式
  —فائل فوٹو

کھانے کی ٹیبل پر کیک کے آخری ٹکڑے نے امریکی جوڑے کی 25 سالہ شادی ختم کروادی۔ خاتون نے کیک کا آخری ٹکڑا نہ ملنے پر شوہر سے طلاق لے لی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بحث و مباحثے کی ویب سائٹ ریڈیٹ پر ’AITAH‘ نامی پیج کی ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہوسٹ میں 46 سالہ خاتون نے بتایا کہ میرا اکثر میرے 48 سالہ شوہر کے ساتھ جھگڑا رہتا تھا، میرے شوہر نے شادی کی سالگرہ پر ہمارے جھگڑے کو ختم کرنے کی خاطر ٹریپ پلان کیا، تاہم انہوں نے اسی ہوٹل کا انتخاب کیا جس کے حوالے سے ہم نے سوچا تھا کہ ہم یہاں کبھی نہیں جائیں گے۔

خاتون نے لکھا کہ اس کے باوجود میں نے اپنا موڈ ٹھیک رکھا لیکن جیسے ہی ہم ہوٹل پہنچے میرے شوہر کا موڈ بگڑ گیا، انہوں نے مجھے رات کے کھانے کا آرڈر دینے کا کہا تو میں نے 3 ڈش منتخب کرکے انہیں بتائی اور میٹھے میں ہم دونوں نے چیز کیک آرڈر کیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ چونکہ کھانا کھانے کے بعد گنجائش نہ ہونے کے سبب میں نے اپنا کیک فریج میں رکھ دیا جبکہ میرے شوہر نے اپنے حصے کا کیک کھا لیا مگر جب اگلی صبح جب میں اٹھی اور میں نے رات کا بچا ہوا کیک کھانے کا سوچا تو معلوم ہوا کہ وہ ختم ہوچکا ہے اور اس کے آخری کی باقیات بچی ہوئی ہیں جب میں نے اپنے شوہر سے اس کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے پہلے انکار کیا مگر بعد میں تسلیم کرلیا کہ انہوں نے میرا کیک کھا لیا۔

خاتون کے مطابق اس وقت مجھے احساس ہوا کہ پوری زندگی میرے ساتھ ایسا ہی ہوتا آیا ہے کہ میرے حصے کا کیک ہمیشہ میرے شوہر کھا لیتے ہیں، یہ صرف کیک کی بات نہیں ہے بلکہ زندگی کی چھوٹی بڑی چیزوں میں ایسا ہی ہوتا ہے میں صرف ان کا گھر سنبھالنے کے لیے ہوں، ان کا کام وقت پر انجام دینے کے لیے اور بدلے میں مجھے ان کا بچا کچا ملتا ہے۔

سوشل میڈیا پر مذکورہ پوسٹ وائرل ہوئی تو صارفین نے خاتون کی حمایت کی اور کہا کہ آپ نے یہ فیصلہ لے کر درست کیا۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-11-23 14:05 , Processed in 0.231924 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表