找回密码
 立即注册
搜索
查看: 808|回复: 0

’جن کی شادی اُن کی شادی‘ کے اسکرپٹ پر تنازع، مصنف کا شمعون عباسی کو جواب

[复制链接]

1万

主题

0

回帖

5万

积分

论坛元老

积分
53758
发表于 2025-11-3 19:59:51 | 显示全部楼层 |阅读模式
  

معروف ڈرامہ جن کی شادی اُن کی شادی کے مصنف کا شمعون عباسی کے دعوے پر ردِعمل سامنے آگیا۔

مقبول ڈرامہ جن کی شادی اُن کی شادی اپنی منفرد ہارر کامیڈی کہانی کے باعث ناظرین میں خاصا پسند کیا جا رہا ہے تاہم اس ڈرامے سے متعلق ایک غیر متوقع تنازع سامنے آیا جس میں معروف اداکار شمعون عباسی کا نام بھی شامل ہے۔

شمعون عباسی نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈرامہ جن کی شادی اُن کی شادی دراصل میرا لکھا ہوا اسکرپٹ ہے، اس کی کہانی کا تصور (concept) میں نے دیا تھا اور میں اسے  خود ڈائریکٹ کرنے والا تھا، میرا نام ابتدائی اسکرپٹ پر درج تھا مگر کریڈٹ نہیں دیا گیا۔

اس معاملے پر ڈرامے کے مصنف سید نبیل نے ردعمل دیتے ہوئے شمعون عباسی کے دعوے کی جزوی تصدیق کی ہے۔   
’جن کی شادی ان کی شادی‘ کی کہانی میری تخلیق ہے: شمعون عباسی کا دعویٰ

ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا تھا کہ اس ڈرامے کی ہدایت کاری بھی خود کروں   

ان کا کہنا تھا کہ شمعون عباسی درست کہہ رہے ہیں کہ کہانی کا بنیادی خیال ان کا تھا اور میں یہ نہیں کہتا کہ وہ اس میں شامل نہیں تھے تاہم میں نے مکمل اسکرپٹ لکھا ہے اور کہانی کا بہاؤ بطور مصنف میں نے تشکیل دیا ہے۔

سید نبیل نے مزید کہا کہ شمعون عباسی، میں خود اور ڈائریکٹر سیفی حسن تینوں اس ڈرامے کی کامیابی کے برابر کے شریک ہیں۔

ڈرامہ جن کی شادی اُن کی شادی اپنی منفرد موضوع اور متاثرکن اداکاری کے باعث شائقین میں غیر معمولی مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-11-23 14:17 , Processed in 0.226253 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表