找回密码
 立即注册
搜索
查看: 582|回复: 0

نیب نے 2 سال 7 ماہ میں کتنے ہزار ارب کی ریکوری کی؟

[复制链接]

1万

主题

0

回帖

5万

积分

论坛元老

积分
53758
发表于 2025-11-3 19:58:48 | 显示全部楼层 |阅读模式
  

قومی احتساب بیورو (نیب) نے 2 سال 7 ماہ میں 8 ہزار 397 ارب کی ریکوری کی ہے۔

اسلام آباد میں نیب حکام نے 2 سال 7 ماہ کی کارکردگی پر میڈیا کو بریفنگ دے دی، چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نے کہا کہ اصلاحات سے کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

نیب حکام کے مطابق نیب کو مکمل طور پیپرلیس کردیا گیا ہے، تمام ریکارڈ ڈیجیٹل ہے، ادارے میں آر ٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اپیلی کیشنز کا استعمال شروع کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق بینک اکاؤنٹس کی چھان بین میں پہلے ڈیڑھ سال تک لگ جاتے تھے لیکن اب وہی کام ڈھائی منٹ میں ہوجاتا ہے۔

نیب حکام کے مطابق نیب نے 2 سال 7 ماہ میں 8 ہزار 397 ارب روپے کی ریکوری کی جبکہ قیام سے 2023ء تک ادارے نے صرف 883 ارب ریکور کیے تھے۔

حکام کے مطابق واپڈا، ریلوے، بورڈ آف ریونیو کی زمینیں واگزار کرائی ہیں، سندھ حکومت کو 30 لاکھ 92 ہزار ایکڑ زمین ریکور کرکے دی۔

نیب حکام کے مطابق سندھ میں نیشنل ہائی وے کی 1228 ایکڑ اراضی سرکار کے نام منتقل کرائی، حیدر آباد کراچی موٹروے کی جو زمینیں خریدی گئیں، وہ سرکار کے نام نہیں تھیں۔

حکام کے مطابق اسلام آباد سیکٹر ای الیون میں 29 ارب کی اراضی کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) کے سپرد کی۔

نیب حکام کے مطابق کوہستان اسکینڈل میں 25 ارب کی ریکوری ہو چکی، باقی کا عمل جاری ہے، بی آر ٹی خیبر پختونخوا پر چینی کمپنی کا کیس طے کرا کے 168 ارب جرمانے سے بچایا۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-11-23 11:44 , Processed in 0.150969 second(s), 22 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表