找回密码
 立即注册
搜索
查看: 361|回复: 0

ن لیگ آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہیں ہوگی، تحریک عدم اعتماد میں پی پی کا ساتھ دیں گے، رانا ثنا

[复制链接]

1万

主题

0

回帖

5万

积分

论坛元老

积分
53758
发表于 2025-11-3 19:57:47 | 显示全部楼层 |阅读模式
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ تحریک عدم اعتماد میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی، آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہیں ہوگی۔

ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے رہنماؤں نے میڈیا سے بات چیت کی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ مدت پوری ہونے کے بعد آزاد کشمیر میں فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں گے۔   
نمبر گیم پوری ہے تو عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے؟ وزیراعظم آزاد کشمیر کا سوال

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے استفسار کیا ہے کہ اگر نمبر گیم پوری ہے تو تحریک عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے؟   

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت مسائل حل کرنے کے بجائے مسائل پیدا کرنے کا سبب بن گئی، مسلم لیگ ن کا فیصلہ ہے کہ یہ آزاد کشمیر میں اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاسی استحکام لانا ہے، مسائل کا حل نکالنا ہے، ہم نے مسلم لیگ ن اور انہوں نے پیپلز پارٹی کے فیصلے کو مانا ہے۔

اس موقع پر ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں آزاد کشمیر کا موجودہ سیٹ اپ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے اور عوام کی امنگوں پر پورا اترنے میں ناکام رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں تحریک عدم اعتماد پر اتفاق ہوا ہے، ن لیگ حکومت کا حصہ نہیں بنے گی، اپوزیشن میں بیٹھے گی، اگر پیپلز پارٹی کو آزاد کشمیر میں اکثریت حاصل ہوئی تو وہ حکومت بنائے گی۔   
آزاد کشمیر: پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے 9 وزراء پیپلز پارٹی میں شامل

آزاد کشمیر پاکستانِ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فارورڈ بلاک کے 9 وزراء پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔   

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے وفد نے ایوان صدر میں صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات کی، وفد میں احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، امیر مقام اور دیگر رہنما شامل تھے۔

پی پی کی جانب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور، راجہ پرویز اشرف، نیئر بخاری، قمر زمان کائرہ، چوہدری یاسین اور فیصل راٹھور ملاقات میں شریک تھے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-11-23 13:07 , Processed in 0.218497 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表