找回密码
 立即注册
搜索
查看: 463|回复: 0

کنگ چارلس دنیا کے 50 بااثر اور اسٹائلش ترین شخصیات میں شامل

[复制链接]

1万

主题

0

回帖

5万

积分

论坛元老

积分
53758
发表于 2025-11-3 19:57:36 | 显示全部楼层 |阅读模式
  
فائل فوٹو

برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس سوم کو دنیا کے 50 سب سے اسٹائلش افراد کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے، یہ فہرست معروف فیشن میگزین برٹش جی کیو (British GQ) نے 2025 کے لیے جاری کی ہے۔

میگزین کے مطابق 76 سالہ شاہ چارلس برطانوی فیشن اور ٹیلرنگ کے سب سے بڑے سفیر ہیں۔

رپورٹ میں ان کے مخصوص انداز کو سراہتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ برطانیہ کے سربراہِ مملکت کی اینڈرسن اینڈ شیپرڈ کے سوٹ، ٹرن بل اینڈ ایسّر کی شرٹس اور جان لوب کے جوتے دہائیوں سے ان کے اسٹائل کی پہچان بنے ہوئے ہیں، جو وقت کے ساتھ مزید نکھرتے گئے ہیں۔

شاہ چارلس کے ساتھ اس فہرست میں کئی معروف نام شامل ہیں، جس میں جسٹن بیبر، بِل نائی، رالف لارن، شَیر، ایما کورن اور زوئی کریوٹز بھی شامل ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ چارلس اس فہرست میں شامل ہونے والے واحد شاہی فرد (Royal) ہیں، شاہ چارلس فیشن میں پائیداری (Sustainability) کے حامی سمجھے جاتے ہیں اور اکثر اپنے پرانے کپڑے دوبارہ پہننے یا مرمت کرانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

انہوں نے 2020 میں میگزین Vogue سے گفتگو میں کہا تھا کہ میں ان لوگوں میں سے ہوں جنہیں چیزیں ضائع کرنا پسند نہیں، اس لیے میں انہیں مرمت کرا کے دوبارہ استعمال کرنا پسند کرتا ہوں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شاہ چارلس کا یہ منفرد انداز اور ان کی ماحولیاتی آگاہی انہیں فیشن اور شخصیت دونوں کے لحاظ سے ایک باوقار اور بااثر رہنما کے طور پر نمایاں کرتی ہے۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-11-23 16:46 , Processed in 0.227526 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表