找回密码
 立即注册
搜索
查看: 599|回复: 0

تھائی لینڈ: سابقہ ملکہ سریکِٹ 93 برس کی عمر میں چل بسیں

[复制链接]

1万

主题

0

回帖

5万

积分

论坛元老

积分
53758
发表于 2025-11-3 19:56:43 | 显示全部楼层 |阅读模式
  

تھائی لینڈ کی اسٹائل آئیکون اور سابقہ ملکہ مدر سری کِٹ 93 برس کی عمر میں چل بسیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہی محل کا کہنا ہے کہ موجودہ بادشاہ مہا واجرالونگ کورن کی والدہ و سابقہ ملکہ سری کِٹ کا گزشتہ شب انتقال ہوگیا ہے۔

شاہی محل کے مطابق ملکہ سریکِٹ 17 اکتوبر سے بلڈ انفیکشن کے باعث زیرِ علاج تھیں اور گزشتہ شب انتقال کر گئیں۔

بادشاہ مہا واجرالونگ کورن نے اپنی والدہ کے انتقال پر ایک سالہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔

سابقہ ملکہ کی شادی سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والے بادشاہ بھومی بول سے ہوئی تھی۔ شاہ بھومی بول 7 دہائیوں تک تخت نشین رہنے کے بعد 2016 میں وفات پاگئے تھے۔
شہباز شریف کا تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ کے انتقال تھائی لینڈ کے شاہ و عوام سے اظہارِ تعزیت

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے سابقہ ملکہ مدر سری کِٹ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ تھائی لینڈ کی ملکہ مدر سری کٹ کے انتقال پر گہرا دکھ ہوا۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام اور حکومت بادشاہ مہا واجرالونگ کورن، شاہی خاندان اور تھائی لینڈ کی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس دکھ کی گھڑی میں ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-11-23 18:23 , Processed in 0.239837 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表