امریکہ میں قائم جنوبی ایشائی ادارے ’سلام‘ نے رپورٹ میں انکشاف کیا کہ بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ میں نسل کشی میں اسرائیل کی معاون اور مدد گار رہی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر نیو یارک میں قائم جنوبی ایشائی ادارے سلام نے 59 صفحات مشتمل رپورٹ شائع کی ہے جس میں بھارتی اسرائیل گٹھ جوڑ بے نقاب کرتے ہوئے اس سے فائدہ اٹھانے والے ادارے ٹاٹا کے حوالے سے انکشاف کیا کہ اس ادارے نے غزہ میں نسل کشی میں اسرائیل کی معاونت کی ہے۔
رپورٹ بتاتی ہے کہ بھارتی ادارے ٹاٹا کمپنی ذیلی ادارے ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز (TASL) نے اسرائیل کے لیے نئے ایف سولہ طیاروں اور اپاچی گن شپ ہیلی کاپٹرز کے اہم حصے مہیا کیے جنہوں نے غزہ میں جاری بمباری میں اہم کردار ادا کیا۔
اقوام متحدہ نے غیرقانونی یہودی بستیوں کیلئے کام کرنے والی 158 کمپنیوں کی تفصیل جاری کردی
اقوام متحدہ کی جانب سے غیر قانونی یہودی بستیوں کیلئے کام کرنے والی 158 کمپنیوں کی تفصیل جاری ہوگئی۔
یہی ادارہ ٹی ایس ایل اسرائیلی ایرو اسپیس انڈسٹری کے لیے براک 8 میزائل سسٹم کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بھی بناتا ہے، جبکہ ٹاٹا موٹرز کے گاڑیاں تیار کرنے والے جیگوار لینڈ روور گشت میں استعمال ہونے والے اسرائیلی فوجی گاڑیوں کے بنیادی حصے تیار کرتی ہے۔
رپورٹ میں مزید انکشاف کیا کہ ٹاٹا گروپ نے غزہ میں نسل کشی کے لیے اسرائیلی ڈرون، گولہ بارود اور یہاں تک کہ اپنے مزدور بھی مہیا کیے۔