找回密码
 立即注册
搜索
查看: 166|回复: 0

محمد وسیم کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

[复制链接]

1万

主题

0

回帖

5万

积分

论坛元老

积分
53758
发表于 2025-11-3 19:56:32 | 显示全部楼层 |阅读模式
  —فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہیڈ کوچ ویمن کرکٹ ٹیم محمد وسیم کو نیا کنٹریکٹ نہ دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق محمد وسیم کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ان کی جگہ اگلے ہفتے نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کا امکان ہے۔  

محمد وسیم کو 2024 میں قومی ویمن ٹیم کا ہیڈ کوچ بنایا گیا تھا۔ اب انہیں ہٹانے کی وجوہات سامنے آگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق محمد وسیم کی کوچنگ میں پاکستان ویمن ٹیم مسلسل زوال پذیر ہوئی، بورڈ کی مکمل سپورٹ ملنے کے باوجود محمد وسیم نتائج دینے میں ناکام رہے۔

دعوؤں کے برعکس ٹیم ویمن ورلڈ کپ کا ایک بھی میچ نہ جیت سکی۔ ہیڈ کوچ ہونے کے باوجود کھلاڑیوں کو کوچنگ نہ کرنے کی شکایت بھی سامنے آئی ہے۔

محمد وسیم خود بیٹسمین تھے لیکن ویمن ٹیم کی بیٹنگ کمزور ترین ہوگئی۔ ان کا رویہ اکھڑ مزاج رہا، ان کی بولنگ اور بیٹنگ کوچ سمیت کھلاڑیوں سے بھی نہ بن سکی۔

وہ ہیڈ کوچ ہونے کے ساتھ ٹیم کی سلیکشن میں بھی شامل رہے اور سپورٹ اسٹاف کی تقرریاں بھی مرضی سے کیں لیکن پھر بھی نتائج صفر رہے۔

ذرائع کے مطابق ویمن ٹیم بولنگ کے شعبے میں بھی مسلسل تنزلی کا شکار رہی اور ٹیم کی فیلڈنگ بھی بہتر نہ ہو پائی۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2025-11-23 18:17 , Processed in 0.247790 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表