|
|
برطانوی دارالحکومت لندن کی جیل سے خواتین پر جنسی حملہ کیس کا غلطی سے رہا ہونیوالا مجرمہڈش کیباتو—فائل فوٹو
برطانوی دارالحکومت لندن کی جیل سے خواتین پر جنسی حملہ کیس کا مجرم غلطی سے رہا ہو گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن پولیس نے غلطی سے رہا ہونے والے ایتھوپین باشندے ہڈش کیباتو کی تلاش شروع کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہڈش کیباتو کیس کے باعث پناہ گزینوں کے خلاف مظاہرے شروع ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
- برطانیہ میں 3ملین سے زائد خواتین جنسی حملوں کا شکار،متاثرین کی مدد کرنے پر زور
ہڈش کیباتو کو رواں ماہ 2 الزامات میں 1 سال جیل کی سزا ہوئی تھی۔
برطانیہ کے ڈپٹی وزیرِ اعظم ڈیوڈ لیمی نے مجرم کی غلطی سے رہائی کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
ڈیوڈ لیمی کا کہنا ہے کہ ہڈش کیباتو کو اپنے جرائم کے سبب ہماری سڑکوں پر نہیں ہونا چاہیے۔
پریزن سروس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مجرم کو رہا کرنے والے پریزن سروس آفیسر کو معطل کر دیا گیا ہے۔ |
|