找回密码
 立即注册
搜索
查看: 708|回复: 0

ویب سیریز میں خواتین کی سگریٹ نوشی کو آزادی سے جوڑنا غلط ہے، ثروت گیلانی

[复制链接]

2万

主题

0

回帖

6万

积分

论坛元老

积分
62886
发表于 2025-10-28 17:37:25 | 显示全部楼层 |阅读模式
اداکارہ ثروت گیلانی کا کہنا ہے کہ ویب سیریز یا فلموں میں خواتین کی سگریٹ نوشی کو آزادی یا خودمختاری کی علامت سمجھنا غلط ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ ایسے مناظر کسی کردار کی نفسیات اور کہانی کی ضرورت کے تحت پیش کیے جاتے ہیں، نہ کہ انہیں طاقت خودمختاری یا آزادی کے تصور سے جوڑا جانا چاہیے۔

اداکارہ نے وضاحت کی کہ ہمارے معاشرے میں کچھ خواتین سگریٹ نوشی کرتی ہیں، اس لیے ویب سیریز میں ایسے کرداروں کی پیشکش دراصل حقیقت کے قریب تر ہوتی ہے۔ تاہم ان مناظر کو خواتین کی خودمختاری سے جوڑنا غلط ہے۔

ثروت گیلانی نے ٹی وی ڈراموں اور ویب سیریز کے کام کے انداز میں فرق پر بھی روشنی ڈالی۔ ان کے مطابق ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر کام کی رفتار زیادہ تیز ہوتی ہے، جہاں اداکار کو جذباتی مناظر کے لیے صرف چند سیکنڈز میں اثر پیدا کرنا ہوتا ہے، جبکہ روایتی ڈراموں میں وقت نسبتاً زیادہ ملتا ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ اپنے کرداروں کے ذریعے خواتین کے حقیقی مسائل اور سماجی رویوں کو اجاگر کرنا چاہتی ہیں تاکہ ناظرین میں آگاہی اور  تبدیلی پیدا ہو۔
您需要登录后才可以回帖 登录 | 立即注册

本版积分规则

Archiver|手机版|小黑屋|usdt交易

GMT+8, 2026-1-24 06:20 , Processed in 0.137882 second(s), 24 queries .

Powered by usdt cosino! X3.5

© 2001-2025 Bitcoin Casino

快速回复 返回顶部 返回列表