Casinopakisra 发表于 2025-11-3 20:04:41

اینٹی ٹیرف اشتہار پر ٹرمپ سے معافی مانگی ہے: کینیڈین وزیرِ اعظم

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-01/1524820_1800827_trump-mark-cany_updates.jpgامریکی صدر ٹرمپ اور کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی

کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی کا کہنا ہے کہ اینٹی ٹیرف اشتہار پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے معافی مانگی ہے، وہ ناراض تھے۔

ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ امریکا جب تیار ہو گا تو تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع ہو جائیں گے، امریکا اپنے تمام تجارتی تعلقات کو تبدیل کر رہا ہے۔

کینیڈین وزیرِ اعظم نے کہا کہ کینیڈا کی اب بھی امریکا کے ساتھ بہترین تجارت ہے، جنوبی کوریا کے ساتھ سیکیورٹی اور دفاع پر تعاون کو گہرا کریں گے، چینی صدر کے ساتھ مجموعی طور پر تعمیری بات چیت رہی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-24/1522548_080609_updates.jpg
امریکا کی تجارتی پالیسی بدل گئی ہے، اسے کنٹرول نہیں کر سکتے: کینیڈین وزیرِاعظم

کینڈین وزیر اعظم مارک کارنی نے دورہ ایشیا پر روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا امریکا کی تجارتی پالیسی کو کنٹرول نہیں کر سکتے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

واضح رہے کہ کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنی کی ایشیا پیسیفک سربراہی اجلاس کے موقع پر جاپان کی وزیرِ اعظم سے ملاقات ہوئی ہے۔

کینیڈین وزیرِ اعظم کے دفتر کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے پر تبادلۂ خیال کیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف اشتہار کے بعد کینیڈا کے ساتھ تمام تجارتی مذاکرات ختم کر دیے تھے۔
页: [1]
查看完整版本: اینٹی ٹیرف اشتہار پر ٹرمپ سے معافی مانگی ہے: کینیڈین وزیرِ اعظم