بھارت: لائٹس بند کرنے پر ملازم نے ساتھی کو ڈمبل مار کر قتل کردیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-01/1524818_5590065_Light_updates.jpgفائل فوٹوبھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع بنگلورو میں کمپنی ملازم نے لائٹس بند کرنے پر ساتھی کو ڈمبل مار کر قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو میں واقع ایک نجی دفتر میں معمولی تنازع جان لیوا ثابت ہوا۔ لائٹ بند کرنے کے جھگڑے پر ایک 24 سالہ ملازم نے اپنے 41 سالہ ساتھی کو ڈمبل مار کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کی صبح تقریباً ڈیٹا ڈیجیٹل بینک نامی کمپنی کے دفتر میں پیش آیا، جو روزانہ فلمی شوٹنگ ویڈیوز کے ڈیٹا اسٹوریج کا کام کرتی ہے۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت بھیماش بابو کے نام سے ہوئی ہے، جو کرناٹک کے ضلع چتر درگا کا رہائشی تھا۔ ملزم سوملا وامشی کا تعلق آندھرا پردیش سے ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-31/1524520_090516_updates.jpg
بھارتی کبڈی ٹیم کا کھلاڑی دوستوں کے ساتھ جھگڑے میں قتل کردیا گیا
پولیس کے مطابق 26 سالہ تیج پال سنگھ اپنے دو دوستوں کے ساتھ جاگراؤں علاقے میں ایک فیکٹری کی طرف جا رہا تھا کہ راستے میں پرانی رنجش پر ان کے درمیان تکرار شروع ہو گئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں رات کی شفٹ میں کام کر رہے تھے جب لائٹس بند کرنے پر جھگڑا شروع ہوا۔ بات بڑھنے پر وامشی نے مشتعل ہو کر ڈمبل سے بھیماش کے سر پر وار کیا، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
قتل کے فوراً بعد ملزم سیدھا گووند راج نگر پولیس اسٹیشن پہنچا اور خود کو پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ہے، جبکہ تفتیش جاری ہے۔
页:
[1]