Casinopakisra 发表于 2025-11-3 20:04:35

روس: غلطی سے تمام ساتھیوں کی تنخواہ وصول کرنیوالے ملازم کا پیسے واپس کرنے سے انکار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-01/1524811_7206097_russian-rubles_updates.jpg
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

روس میں ایک فیکٹری ورکر نے غلطی سے تمام ساتھیوں کی تنخواہ وصول کر لی، جس کے بعد اس نے یہ رقم واپس کرنے سے انکار کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے شہر خانٹے مانسیئسک میں ایک فیکٹری کے ملازم کو سافٹ ویئر کی خرابی کی وجہ سے کمپنی کی طرف سے 7 ملین روبل (تقریباً 87 ہزار ڈالرز) غلطی سے منتقل کر دیے گئے، تاہم مذکورہ ملازم نے یہ رقم واپس کرنے سے صاف انکار کر دیا، جس کے بعد کمپنی نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

روسی شہری ولادیمیر ریچاگوف کو اپنی بینکنگ ایپ سے نوٹیفکیشن موصول ہوا تو وہ اپنی آنکھوں پر یقین نہ کر سکا، اسے 46 ہزار 954 روسی کرنسی روبل یعنی 581 امریکی ڈالرز کی چھٹیوں کی تنخواہ کے علاوہ، ایک میگا بونس کے طور پر 71 لاکھ 12 ہزار 254 روبل یعنی 87 ہزار ڈالرز بھی موصول ہوئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2021-08-07/967491_101750_updates.jpg
غلطی سے پھینکے گئے 25 ہزار ڈالر کچرا اٹھانے والوں کو مل گئے

امریکی ریاست اوہائیو میں کچرا اٹھانے والے ورکرز نے ایک خاندان کی جانب سے حادثاتی طور پر پھینکے جانے والی 25 ہزار ڈالر کی رقم کچرے کے ڈھیر سے نکال کر اس خاندان کو پہنچادیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

پہلے تو وہ یہ سمجھا کہ شاید کمپنی نے کسی خاص بونس یا ’13ویں تنخواہ‘ کے طور پر یہ رقم دی ہے، تاہم اس کی کروڑ پتی بننے کی خوشی جلد ہی اس وقت ختم ہو گئی جب فوری ہی کمپنی کے اکاؤنٹنگ ڈپارٹمنٹ سے اسے فون آیا کہ یہ رقم سافٹ ویئر کی خرابی کے باعث غلطی سے اس کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی ہے، لہٰذا اسے یہ رقم واپس کرنی ہے۔

ولادیمیر نے انٹرنیٹ پر تحقیق کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ وہ یہ رقم واپس نہیں کرے گا، اس کا کہنا تھا کہ میں نے انٹرنیٹ پر دیکھا کہ اگر یہ تکنیکی غلطی ہے تو یہ رقم واپس کرنا ضروری نہیں، اس لیے میں نے فیصلہ کیا کہ یہ رقم میری ہے۔

دستاویزات کے مطابق یہ رقم دراصل 34 ملازمین کی تنخواہوں کی تھی جو غلطی سے ولادیمیر کے اکاؤنٹ میں چلی گئی تھی۔

کمپنی کی عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق جب انہوں نے ولادیمیر سے رقم واپس مانگی تو اس نے فون کالز کا جواب دینا بند کر دیا اور پھر نئی کار خرید کر اہلِ خانہ سمیت دوسرے شہر منتقل ہو گیا، بعد میں کمپنی نے اس پر مقدمہ دائر کر دیا، جس پر اس کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے۔

عدالت نے کمپنی کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ ولادیمیر پر رقم واپس کرنا لازم ہے، کیونکہ یہ اس کی حقیقی تنخواہ نہیں تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-08-28/1504901_060332_updates.jpg
72 سال قبل گم ہونے والا پوسٹ کارڈ بھیجنے والے کو واپس مل گیا

ڈاک میں 72 سال تک گم رہنے والا ایک پوسٹ کارڈ امریکی ریاست الینوائے کے ایک ڈاک خانے میں پہنچا، جہاں حکام نے اب بھیجنے والے 88 سالہ شخص کا سراغ لگا کر اس سے رابطہ کیا اور اسے پوسٹ کارڈ واپس دے دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

جس کے بعد ولادیمیر نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی اور وہاں بھی اصل فیصلہ برقرار رکھا گیا، لیکن 70 لاکھ روبل کی یہ لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے، ولادیمیر ریچاگوف نے سپریم کورٹ میں اس فیصلے کے خلاف ایک اور اپیل دائر کی ہے، جسے سماعت کے لیے قبول کر لیا گیا ہے، وہ اب بھی خود کو اس رقم کا حق دار سمجھتا ہے اور اسے واپس کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا اور اب بھی وہ یہی مؤقف رکھتا ہے کہ یہ رقم اس کی جائز کمائی ہے۔

کمپنی کے سی ای او رومان تُداچکوف کا کہنا ہے کہ یہ رقم غلطی سے بھیجی گئی تھی، کوئی بونس یا 13ویں تنخواہ نہیں تھی، ہم معاملہ قانونی طریقے سے حل کریں گے۔

واضح رہے کہ یہ معاملہ چلی کے ایک ایسے واقعے سے مشابہ ہے جہاں ایک شخص کو غلطی سے 286 گنا زیادہ تنخواہ ملی تھی اور وہ یہ رقم واپس کرنے کے بجائے اسے لے کر غائب ہو گیا تھا۔
页: [1]
查看完整版本: روس: غلطی سے تمام ساتھیوں کی تنخواہ وصول کرنیوالے ملازم کا پیسے واپس کرنے سے انکار