ای چالان کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-01/1524780_3268303_13_updates.jpgای چالان کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست شہری جوہر عباس نے دائر کی ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیے گئے جرمانے انتہائی زیادہ اور غیر منصفانہ ہیں۔ لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 200 روپے اور کراچی میں 5 ہزار روپے ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-11-01/1524562_014209_updates.jpg
ای چالان کراچی میں کمائی کا نیا ذریعہ بنا دیا گیا، سیف الدین
کراچی کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
شہری جوہر عباس نے درخواست میں کہا ہے کہ فریقین کو ہدایت کی جائے کہ وہ عدالت کو ان جرمانوں کے منصفانہ ہونے کے بارے میں مطمئن کریں، عائد کیے گئے جرمانوں کو فوری طور معطل کیا جائے۔
درخواست میں چیف سیکریٹری سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ڈائریکٹر جنرل نادرا کو فریق بنایا گیا ہے۔
页:
[1]