حماس کی جانب سے اسرائیل کو منتقل کیے گئے جسمانی اعضاء کسی بھی یرغمالی کے نہیں: اسرائیل کا دعویٰ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-01/1524754_1267849_News11_updates.jpgفوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیاریڈ کراس کا کہنا ہے کہ حماس کی جانب سے دی گئیں تین نامعلوم لاشیں اسرائیل منتقل کر دی گئی ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حماس نے جو جسمانی اعضاء اسرائیل منتقل کیے ہیں وہ کسی بھی یرغمالی کے نہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق ابھی بھی مزید 11 لاشیں غزہ میں موجود ہونے کا خیال کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب غزہ امن معاہدے کے باوجود اسرائیلی فورسز کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-31/1524482_032535_updates.jpg
اسرائیل نے مزید 30 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ کے حوالے کر دیں
اسرائیل نے مزید 30 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ کے حوالے کر دی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
عرب میڈیا کے مطابق خان یونس اور غزہ شہر میں رات بھر اسرائیلی فورسز نے کئی حملے کیے، اسرائیلی حملوں میں رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا گیا۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ رات گئے غزہ پر تازہ ترین حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں جبکہ گزشتہ روز غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تین فلسطینی شہید ہوئے تھے۔
页:
[1]