Casinopakisra 发表于 2025-11-3 20:04:14

وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-01/1524746_2674191_08_updates.jpg—فائل فوٹو

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار ہے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری انوارالحق کے خلاف آج بھی تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جاسکے گی، پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد پیش سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہ کر سکی۔

فارورڈ بلاک سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے اراکین اسمبلی بھی پریشان ہیں، فارورڈ بلاک کے چند اراکین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کو جلد بازی کا فیصلہ قرار دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-27/1523305_051407_updates.jpg
وزیراعظم آزاد کشمیر کا استعفیٰ دینے کیلئے مشاورت کا عمل مکمل

آزاد کشمیر میں وزیراعظم تبدیل کرنے کا آخری دور شروع ہونے کا امکان ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

پی پی اراکین اسمبلی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اراکین قیادت سے پوچھ رہے ہیں حلقے میں کیسے جائیں، کارکنوں کو کیا جواب دیں، ووٹر سوال کریں گے کیا فیصلہ کیا۔

پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے کشمیر ہاؤس میں ڈیرے ڈال دیے ہیں، بلاول بھٹو زرداری ہی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔

ذرائع نے کہا کہ آئندہ 3 سے 4 روز تک تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔
页: [1]
查看完整版本: وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار