Casinopakisra 发表于 2025-11-3 20:03:48

”پاکستان آئیڈل“ کے تھیٹر راؤنڈ میں نئی آوازوں کا طوفان

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-31/1524532_9176988_pakist_idol_updates.jpg

میوزک کے سب سے بڑے اسٹیج پر مقابلہ اب مزید سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ ”پاکستان آئیڈل“ کے تھیٹر راؤنڈ میں اب ہر گلوکار اپنی آواز کے جادو سے ججز کا دل جیتنے کے لیے پرعزم ہے۔

اس ہفتے کی 9ویں قسط نشر ہوگی جس میں جوش، مقابلہ اور موسیقی کا نیا رنگ دیکھنے کو ملے گا۔

راحت فتح علی خان، فواد خان، بلال مقصود اور زیب بنگش جیسے بڑے نام نئے گلوکاروں کیلئے رہنمائی اور تنقید دونوں کا توازن قائم کیے ہوئے ہیں۔ ہر پرفارمنس کے ساتھ توقعات بڑھ رہی ہیں، مگر صرف وہی فنکار آگے بڑھ پائے گا جو اپنی آواز میں نیاپن اور نیا جذبہ پیدا کرے گا۔

پاکستان آئیڈل کی ہفتے کو نشر کی جانے والی نئی قسط میں کئی دلچسپ لمحے، حیرت انگیز نتائج اور کچھ دل چھو لینے والی کہانیاں بھی ناظرین کو متاثر کریں گی۔

پاکستان کے نمبر ون انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹی وی“ سے سب سے پہلے نشر ہونے والا یہ میوزک شو اپنے ناظرین کو ایک بار پھر گائیکی، جذبے اور خوابوں کی دنیا میں لے جائے گا۔

بدر اکرام کی سربراہی میں پاکستان آئیڈل کی ٹیم جس میں ندیم جے اور تنویر آفریدی بھی شامل ہیں، ٹیلنٹ کی تلاش اور اسے نکھارنے کے عمل میں سخت محنت کررہی ہے۔

”پاکستان آئیڈل“ ہفتہ، اتوار شب 8 بجے سب سے پہلے ”جیو ٹی وی“ سے نشر ہوگا۔
页: [1]
查看完整版本: ”پاکستان آئیڈل“ کے تھیٹر راؤنڈ میں نئی آوازوں کا طوفان