ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے ڈھائی کروڑ سے زائد رقم برآمد
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-31/1524521_1683135_ducky_updates.jpgیوٹیوبر سعدالرحمٰن المعروف ڈکی بھائی : فائل فوٹولاہور کی مقامی عدالت نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ یوٹیوبر سعدالرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی سے مبینہ طور پر رشوت لینے کے مقدمے میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے 6 افسروں کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کر دی ہے۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق ملزمان سے ڈھائی کروڑ روپے سے زائد رقم برآمد کی جاچکی ہے۔
ایف آئی اے نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری سمیت 6 افسران کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ضلع کچہری میں پیش کیا اور استدعا کی کہ تفتیش کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-29/1523866_105455_updates.jpg
ڈکی بھائی کی تفتیش کرنے والے افسران 90 لاکھ روپے رشوت کے الزام میں زیر تفتیش
پاکستانی یوٹیوبر سعدالرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کا کیس سلجھتے سلجھتے مزید الجھ گیا، ان کی تفتیشی ٹیم ہی پکڑی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
عدالت میں پیش کی گئی تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزمان سے ڈھائی کروڑ سے زائد رقم برآمد کرلی ہے۔
ملزم علی رضا سے 70 لاکھ، زوار سے 9 لاکھ، یاسر گجر سے 19 لاکھ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض سے 36 لاکھ 48 ہزار اور ایڈیشنل ڈائریکٹر چو ہدری سرفراز سے ایک کروڑ 25 لاکھ 48 ہزار ریکور کیے گئے ہیں۔
عدالت نےجسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 3 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
اسی عدالت نے گزشتہ روز این سی سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان کا بھی رشوت کیس میں تین روز کا جسمانی ریمانڈ دیا تھا۔
页:
[1]