Casinopakisra 发表于 2025-11-3 20:03:29

بھارتی اداکارہ بچوں کو یرغمال بنانیوالے شخص کے جال میں پھنسنے سے بال بال بچ گئی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-31/1524503_4086550_VJ_updates.jpgفوٹو: انسٹاگرام

بھارتی اداکارہ رچتا وجے جادھو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ روہت آریا، جس نے اسٹوڈیو میں بچوں کو یرغمال بنایا تھا، کے جال میں پھنسنے سے بال بال بچ گئی۔

اداکارہ جادھو نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس حوالے سے ایک طویل پوسٹ کی ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ آریا نے 23 اکتوبر کو انہیں ایک “فلم پروجیکٹ” پر بات کرنے کے لیے ملاقات کی دعوت دی تھی، اور اس فلم کا موضوع بھی ایک یرغمالی صورتِ حال تھا۔ حیرت انگیز طور پر ایک ہفتے بعد یہی منظر حقیقت بن گیا۔

رچتا وجے نے لکھا کہ ’آج جب میں نے خبر دیکھی کہ یہی شخص بچوں کو یرغمال بنا کر مارا گیا، تو میرے رونگٹے کھڑے ہوگئے۔ میں سوچ بھی نہیں سکتی کہ میں کتنی بڑی مصیبت سے بچ گئی، جس پر میںشکر ادا کرتی ہوں کہ میں اس دن ملاقات کے لیے نہیں گئی۔‘ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-30/1524220_063748_updates.jpg
بھارت: آڈیشن کیلئے آنیوالے 17 بچوں کو ملزم نے یرغمال بنالیا، اسٹوڈیو کو آگ لگانے کی دھمکی

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے علاقے اندھیری کے ایک اسٹوڈیو میں ایک ملزم نے 17 بچوں کو یرغمال بنالیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اپنے بیان میں اداکارہ نے بتایا کہ مجھ سے پہلی بار روہت آریا نے 4 اکتوبر کو رابطہ کیا اور 23 اکتوبر کو ملاقات کی پیشکش کی، جس کے لیے میں نے 28 اکتوبر کی تاریخ طے کی تھی۔ مگر خاندانی مصروفیت کے باعث میں نے ملاقات منسوخ کر دی، آج احساس ہوتا ہے کہ یہ فیصلہ میری زندگی بچا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی شہر ممبئی کے ایک اسٹوڈیو میں آڈیشن کیلئے آنیوالے 17 بچوں کو یرغمال بناکر ملزم روہت آریا نے عمارت کو آگ لگانے کی دھمکی دی تھی۔

روہت آریا نےاپنے اسٹوڈیو کے دروازے بند کر دیے تھے اور وہاں موجود بچوں سمیت 19 لوگوں سے کہا تھا کہ وہ اب ان کے ’’یرغمالی‘‘ ہیں۔

اس نے ایک ویڈیو میں مطالبہ کیا تھا کہ حکومت اسے 2.4 کروڑ روپے ادا کرے، جو اس کے بقول شہری صفائی مہم میں اس کی خدمات کے عوض واجب الادا تھے۔

بعد ازاں پولیس نے آریا کو سمجھانے کی کوشش کی، لیکن جب ایک اہلکار نے دیکھا کہ وہ بندوق بچے پر تان رہا ہے، تو پولیس کی جانب سے اس پر گولی چلائی گئی۔ جو روہت آریا کے سینے میں لگی جس سے اس کی موت واقع ہوگئی تھی، جبکہ تمام یرغمالیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔
页: [1]
查看完整版本: بھارتی اداکارہ بچوں کو یرغمال بنانیوالے شخص کے جال میں پھنسنے سے بال بال بچ گئی