ٹکٹ ہولڈرز کا کالعدم ٹی ایل پی سے لاتعلقی کا اعلان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-31/1524501_9375818_tl_updates.jpgاسکرین گریب : جیو نیوزکالعدم ٹی ایل پی کے ٹکٹ ہولڈرز نے کالعدم جماعت سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔
ملتان اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ٹی ایل پی کے ٹکٹ ہولڈرز نےملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی کے لانگ مارچ سے دشمن قوتوں کو تقویت ملی۔
سابق ٹکٹ ہولڈرزنے کہا کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے، پاک فوج نے بھارت کو حالیہ جنگ میں شکست دی، پاکستان کے لیے ہمارے اسلاف اور آبا و اجداد نے قربانیاں دیں،ہم سب کالعدم ٹی ایل پی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں۔
页:
[1]