سندھ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے عارضی نتائج ویب سائٹ پر اپلوڈ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-31/1524492_1451799_MDcat-Pakistan_updates.jpgفائل فوٹو۔سیبا ٹیسٹنگ سروس نے سندھ میں ایم ڈی کیٹ کے عارضی نتائج ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیے۔
کراچی سے اعلامیہ کے مطابق ایس ٹی ایس کے تحت لیے جانے والے ایم ڈی کیٹ کے 4 مختلف پرچے تھے، چاروں پرچوں کے جوابات ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
[*] ایم ڈی کیٹ امتحانات، کراچی میں صرف دو مراکز کی وجہ سے بدانتظامی
[*] جامعات ایم ڈی کیٹ 2025ء کے پُرامن اور شفاف انعقاد کیلئے انتظامات یقینی بنائیں، ڈاکٹر تاج
سیپا کے اعلامیہ کے مطابق جوابات کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں۔ ایس ٹی ایس کے جاری کردہ جوابات میں ایک بھی غلطی سامنے نہیں آئی۔
اعلامیہ کے مطابق یکم نومبر شام 5 بجے تک بذریعہ ای میل شکایات درج کی جاسکتی ہیں، اس کے بعد کوئی شکایت قابل قبول نہیں ہوگی۔
سندھ بھر کے امیدواروں کے لیے ایم ڈی کیٹ 9 شہروں کے 10 مراکز میں ہوئے تھے۔
页:
[1]