Casinopakisra 发表于 2025-11-3 20:02:19

غزہ، صورتحال میں بہتری کے لیے مزید تعاون درکار ہے: اقوام متحدہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-31/1524408_9593628_Gaza-Supply-1_updates.jpg—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد صورتحال میں بہتری کے لیے مزید این جی اوز کا تعاون درکار ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں اقوام متحدہ کے نائب کوارڈینٹر برائے تقسیم امداد رمیز الکباروف نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد سے اب تک 24 ہزار میٹرک ٹک امداد آچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں انسانی بحران اب بھی شدید ہے کیونکہ یہاں بنیادی انفراسٹرکچر اور مکانات ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں، ہزاروں لوگ اس جنگ میں شہید ہوچکے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-25/1522823_024637_updates.jpg
غزہ میں کم از کم 15لاکھ افراد کو فوری امداد کی ضرورت ہے: اقوام متحدہ

اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں کم از کم اس وقت 15 لاکھ افراد کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

رمیز الکباروف نے بتایا کہ غزہ میں شہریوں کو علاج کے لیے یونیسیف کی 15 او پی ڈی سائٹس نے کام شروع کر دیا ہے، جن میں سے 8 شمالی غزہ میں متحرک ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ غزہ میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کی رجسٹریشن اب بھی ایک مسئلہ بنی ہوئی ہےجب غیر سرکاری تنظیمیں اس کاممیں سامنے آئیں گی تو امداد کی تقسیم کے آپریشن میں بہتری آئے گی۔
页: [1]
查看完整版本: غزہ، صورتحال میں بہتری کے لیے مزید تعاون درکار ہے: اقوام متحدہ